اسلام آباد (آئی این پی)مسلم لیگ ( ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے لوڈ شیڈنگ پر عوام سے معذرت کرتے ہوئے کہاہے کہ بجلی کے بحران پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں، آج منگل سے لوڈشیڈنگ کم کرکے ساڑھے 3 گھنٹے پر لے آئیں گے، 16 جون سے لوڈ شیڈنگ 3 گھنٹے ،30جون سے2گھنٹے سے کم ہوجائے گی اور جولائی میں لوڈشیڈنگ کو مزید کم کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ، پٹرولیم مصنوعات پر ایک پیسہ ٹیکس نہیں لے رہے، عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونگی تویہاں بھی ہوجائینگی، عمران خان اپنی حکومت کے جانے سے پہلے ملک پر خود کش حملہ کرکے گئے ، بے دردی سے اپنے کیے ہوئے آئی ایم ایف معاہدے کو توڑنا ہی خود کش حملہ تھا ، موجودہ حکومت اس کا سدباب کرنے کے لئے ہر مشکل فیصلے بغیر کسی ڈر و خوف کے کرے گی اور ملکی مسائل کو حل کرنا وہ اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں ، امید ہے کہ عوام مسائل کو سمجھیں گے اور حکومت کا ساتھ دینگے ۔ پیر کو پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب، وزیرتوانائی خرم دستگیر، وزیرمملکت پٹرولیم مصدق ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بجلی کی طلب 25 ہزار میگاواٹ سے بڑھ چکی ہے، ملک میں موجود ذرائع سے17 سے 18 ہزار میگاواٹ بجلی بن سکتی ہے جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، ہمیں جو کچھ ملا ہے اسے چیلنج سمجھ کر قبول کرتے ہیں، ہم نے بہانے نہیں کرنے،مشکلات کامقابلہ کرنا ہے،لوڈ شیڈنگ پر عوام سے معذرت کرتے ہیں اور ساتھ ہی کچھ وقت بھی مانگتے ہیں معاملات کو حل کرنے میں وقت لگے گا ۔ پچھلی حکومت نے 4 سال تک عوام سے جھوٹ بولا، ان کے دور میں ایک میگاواٹ بھی بجلی نہیں بنی، منگل سے لوڈشیڈنگ کم کرکے ساڑھے 3 گھنٹے پر لے آئیں گے۔ ایل این جی کیلئے کوئی نیا سودا نہیں کیا۔شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات پر ایک پیسہ ٹیکس نہیں لے رہی، عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہوں گی تویہاں بھی کم ہوجائیں گی۔ بجلی کے بحران پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔
اسلام آباد ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس قلت کا خدشہ پید اہوگیا۔حکومت نے گیس کی کمی پوری کرنے کی کوششیں شروع...
نیویارکاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا ہے کہ عالمی اداروں کو سیلاب کے بعد پاکستان سے کیے...
لاہور پاکستانی فین چاچا بشیر سے حیدرآباد دکن میں ایئرپورٹ پر پاکستانی پرچم لے لیا گیا۔چاچا بشیر پاکستان ٹیم...
کراچی چینی ہیکرز مائیکروسافٹ کے ای میل پلیٹ فارم میں نقب لگا کر امریکی محکمہ خارجہ کی ہزاروں ای میلز چرانے...
کراچیبھارتی ہیکرز کے گروپ نے ایک تنبیہ کے بعد کینیڈین افواج کی ویب سائٹ کو ہیک کرلیا اور سکھ رہنما ہردیپ سنگھ...
لاہور مسلم لیگ کے صدرا ور سابق وزیر اعظم شہباز شریف لندن سے لاہور واپس پہنچ گئے ۔شہباز شریف کو سخت سکیورٹی...
نیو یارک سکھ برادری نے امریکہ میں اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر کے باہر بھارتی دہشتگردی کیخلاف مظاہرہ ہر...
میڈرڈاسپین میں چاقو بردار طالب علم نے اسکول میں حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 اساتذہ اور 2 طلبا شدید زخمی ہوگئے...