عمران کی ممکنہ گرفتاری کا خدشہ‘بنی گالہ کے اطراف کیمپ قائم

07 جون ، 2022

اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خدشے کے پیش نظرپی ٹی آئی کے کارکنوں نے بنی گالہ کے اطراف عارضی کیمپ قائم کرلئے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد بنی گالہ پہنچ گئی۔کارکنوں نے عمران خان کی رہائشگاہ کے اطراف عارضی کیمپ قائم کرلئے، پی ٹی آئی رہنماء مراد سعید بھی رات گئے کارکنان کے پاس پہنچے اور کارکنوں سے موجودہ صورتحال پر بات چیت کی۔