روس اور امریکا مکمل طور پر ایک دوسرے سے الگ نہیں رہ سکتے،امریکی سفیر

07 جون ، 2022

ماسکو (اے پی پی) امریکا نے کہا ہے کہ ماسکو اور واشنگٹن مکمل طور پر ایک دوسرے سے الگ نہیں رہ سکتے،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں دونوں ممالک کے مندوب روزانہ اکٹھے ہوتے ہیں۔روسی خبر رساں ادارے نے روس میں امریکی سفیر جان سلیوان کے انٹرویو کے حوالے سے بتایا ہے کہ ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان متنازعہ مسائل کے باوجود دونوں ایک دوسرے سے مکمل طور پر الگ نہیں ہوسکتے اور نہ ہی مکمل طور پر سفارتی تعلقات منقطع کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے سے بات چیت کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے ، سفارتی تعلقات تو ہرحال میں قائم رہنے چاہئیں،نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں دونوں ملکوں کے مندوب روزانہ ایک دوسرے سے کسی نہ کسی موضوع پر محو گفتگو رہتے ہیں۔