بڑھتی مہنگائی،صدر، وزیراعظم وزرا اور بیوروکریسی کی مفت مراعات لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

07 جون ، 2022

لاہور(وقائع نگار خصوصی ) صدر، وزیراعظم، وزراء اور بیوروکریسی کی مفت مراعات کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ،درخواست گزار کے وکیل شہباز اکمل نے درخواست میں موقف اپنایا ملک میں روز بروز مہنگائی بڑھنے کے ساتھ مخصوص طبقے کی مراعات بھی بڑھتی جارہی ہیں،اعلیٰ حکومتی عہدیداروافسران کو سرکاری گھر، پٹرول، بجلی، گیس، ٹیلیفون، گاڑیاں ، گھروں و دفاتر میں ائیرکنڈیشنرزکی سہولیات مفت دی گئی ہیں،ادھرملک میں بڑھتی مہنگائی سے عام آدمی کو مشکلات درپیش ہیں، ایلیٹ کلاس کی مراعات ختم کی جائیں۔