کراچی، اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر،نمائندہ جنگ ) وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹرمفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ فارن کرنسی اکائونٹس ، روشن ڈیجیٹل اکائونٹس یا شہریوں کے پرائیوٹ لاکرز کومنجمد کرنے کا قطعاً کوئی منصوبہ نہیں، اس حوالہ سے سوشل میڈیا پرقیاس آرائیاں بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں اور جانبدارانہ حلقوں کی جانب سے آرہی ہیں،ملک میں مالیاتی ایمرجنسی نہیں ہے، پٹرول قیمتوں میں اضافے سے مالی بحرنا ختم ہوا۔ پیرکوایک پیغام میں وزیرخزانہ نے کہاکہ اس طرح کے اقدامات پر ہم نے کبھی غور بھی نہیں کیا اور نہ ہی کریں گے،یہ قیاس آرائیاں جانبدارانہ حلقوں کی جانب سے آرہی ہیں،وزیراعظم حکومتی اخراجات اورمصارف میں بچت کیلئے کسی مرحلہ پرکفایت شعاری کے اقدامات کا اعلان کریں گے۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ مالیاتی ایمرجنسی نافذ نہیں کی جائیگی اورنہ ہی مالیاتی ایمرجنسی ہے،پیٹرول کی قیمت میں دومرتبہ اضافہ کے بعد ہم مالیاتی بحران سے باہرآگئے ہیں، دریںا ثنا پیر کو وزارت خزانہ اور سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری مشترکہ بیان کے مطابق حکومت پاکستان اور سٹیٹ بینک آف پاکستان، پاکستان کے بینکوں میں فارن کرنسی اکاؤنٹس (ایف سی اے)، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس (آ ر ڈی اے) اور سیفٹی ڈیپازٹ لاکرز کو برقرار رکھنے والے تمام اکاؤنٹ ہولڈرز کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کے اکاؤنٹس اور لاکرز مکمل طور پر محفوظ ہیں، ان پر کوئی پابندی لگانے کی تجویز زیر غور نہیں ہے۔سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ حکومت یا سٹیٹ بینک فارن کرنسی اکاؤنٹس، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس اور سیفٹی ڈیپازٹ لاکرز سے رقم نکلوانے پر پابندی لگانے یا منجمد کرنے پر غور کر رہی ہے۔ ایسی افواہیں بالکل غلط اور بے بنیاد ہیں۔ بیان میں واضح کیاگیا ہے کہ ایسی تجویز پر نہ تو حال میں غور کیا گیا ہے اور نہ ہی ماضی میں۔ مزید برآں، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سمیت غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس فارن کرنسی اکاؤنٹس آرڈیننس 2001 کے تحت قانونی طور پر محفوظ ہیں۔دوسری جانب وفاقی وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک مشترکہ بیانیے میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے فارن کرنسی اکاؤنٹس، روشن ڈجیٹل اکاؤنٹس اور سیفٹی ڈپازٹ لاکرز کے متعلق سوشل میڈیا پر گمراہ کن گردش کرنے والے بے بنیاد دعووں کی تردید کی ہے،حکومت پاکستان اوراسٹیٹ بینک آف پاکستان، بینکوں میں فارن کرنسی اکاؤنٹس، روشن ڈجیٹل اکاؤنٹس اور سیفٹی ڈپازٹ لاکرز رکھنے والے تمام اکاؤنٹ ہولڈروں کو یقین دہانی کراتا ہے کہ ان کے اکاؤنٹس اور لاکرز مکمل طور پر محفوظ ہیں، اور ان پر کسی قسم کی پابندی عائد کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔
اسلام آباد ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس قلت کا خدشہ پید اہوگیا۔حکومت نے گیس کی کمی پوری کرنے کی کوششیں شروع...
نیویارکاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا ہے کہ عالمی اداروں کو سیلاب کے بعد پاکستان سے کیے...
لاہور پاکستانی فین چاچا بشیر سے حیدرآباد دکن میں ایئرپورٹ پر پاکستانی پرچم لے لیا گیا۔چاچا بشیر پاکستان ٹیم...
کراچی چینی ہیکرز مائیکروسافٹ کے ای میل پلیٹ فارم میں نقب لگا کر امریکی محکمہ خارجہ کی ہزاروں ای میلز چرانے...
کراچیبھارتی ہیکرز کے گروپ نے ایک تنبیہ کے بعد کینیڈین افواج کی ویب سائٹ کو ہیک کرلیا اور سکھ رہنما ہردیپ سنگھ...
لاہور مسلم لیگ کے صدرا ور سابق وزیر اعظم شہباز شریف لندن سے لاہور واپس پہنچ گئے ۔شہباز شریف کو سخت سکیورٹی...
نیو یارک سکھ برادری نے امریکہ میں اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر کے باہر بھارتی دہشتگردی کیخلاف مظاہرہ ہر...
میڈرڈاسپین میں چاقو بردار طالب علم نے اسکول میں حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 اساتذہ اور 2 طلبا شدید زخمی ہوگئے...