کابل ، گزشتہ ماہ کے دوران مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث2ہزار افراد گرفتار

07 جون ، 2022

کابل(شِنہوا)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر تقریبا 2ہزار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی باختر نے پیرکے روز وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالنافع تکار کے حوالے سے ایک خبر میں کہا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران اغوا، چوری، منشیات کی اسمگلنگ سے لیکر کار چھیننے تک کے 859 مقدمات درج کیے گئے جن میں تقریبا 2 ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ترجمان وزارت داخلہ نے کہا کہ مستقبل قریب میں پولیس اہلکاروں کے پاس پولیس کی وردی ہوگی ، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پولیس یونیفارم کے معاملے کو حتمی شکل دیدی گئی ہے اور تقسیم کا عمل سب سے پہلے کابل اورصوبہ قندھار میں شروع ہوگا۔عہدیدار نے مزید بتایا کہ ملک میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران تقریبا 35 ہزار سیکورٹی اہلکاروں کو تربیت دی جا چکی ہے۔