لاہور(خصوصی نمائندہ)مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا کہ معیشت کے ہرشعبے کا برا حال ہے ،انقلاب لانے والے آج ضمانتیں کروارہے ہیں، عوامی مینڈیٹ لینے والی جماعتوں کو چلنے نہیں دیا جاتا، اس مشکل وقت میں حکومت سنبھالنا ہمارے لئے بڑاچیلنج ہے ، آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے تیل کی قیمتیں بڑھانا پڑیں، 2 ہزارروپے ساڑھے 8 کروڑ لوگوں کو ماہانہ ملیں گے ۔لاہورمیں سوشل میڈیا ٹیم سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے مزید کہا کہ پاکستان کھائی میں گررہا تھا اس لئے نواز شریف نے حکومت لی، عمران خان کی وجہ سے پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب تھا، پاکستان کے پاس ایل سیز کھولنے کے پیسے نہیں تھے،یہ شخص حکومت میں تھا تو ملک کو تباہ کیا اور حکومت سے باہر نکل کر بھی ملک کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے،کل آڈیو چل رہی تھی کہ سابق خاتون اول کو 3قیراط کا نہیں 5قیراط کا ہیرا چاہیے، بنی گالا کرپشن کا ہیڈ کوارٹر تھا، فرح گوگی تو ملک سے بھاگ گئی ،اگر ہمت ہے تو مریم نواز کی طرح عدالت کا سامنا کرو،نواز شریف کے دور میں دن رات کام کرکے لوڈ شیڈنگ ختم کی، دہشتگردی گردی کا خاتمہ کیا، نواز شریف پاکستان کا بیٹا تھا، بیٹا ہے اور بیٹا رہے گا،گزشتہ حکومت پاکستان کا ہر شعبے میں برا حال کر کے گئی ہے،آپ کے پاکستانی ہونے پر سوالات اٹھنے لگے ہیں، ایک 70 سال کا بچہ انقلاب کا بول کر گھر سے نکلا تھا وہ اب تک گھر واپس نہیں آیا،کیا کسی نے اپنی حکومت کیلئے کبھی اسلام آباد کو آگ لگائی؟ سپر پاور کو للکارنے والا گرفتاری کے ڈر سےچھپ کر بیٹھا ہے،آج کے بعد ہمارا نعرہ کیا ہے، کر کے دکھائیں گے، شہباز شریف نے دل پر پتھر رکھ کرپٹرول کی قیمت بڑھائی ہیں، ہم ایک مرتبہ پھر غربت، لوڈشیڈنگ، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اقتدار میں آئے ہیں،فرح گوگی کی کرپشن کا براہ راست فائدہ عمران خان اور سابق خاتون اول کو پہنچا، فرح خان سابق وزیر اعظم اور سابق خاتون اول کی فرنٹ پرسن تھی،تمہیں تو پرچی سے پڑھ کر بھی جواب دینا نہیں آ رہا تھا، شہباز شریف کی 6مہینے کی کارکردگی کا حساب میں آپ کو دیتی ہوں،انہوںنے کہا کہ 75سالوں سے سن رہے ہیں ملک نازک دورسے گزر رہا ہے، عوامی مینڈیٹ لینے والی جماعتوں کو چلنے نہیں دیا جاتا، ہمیں کہا گیا مشکل وقت میں حکومت کیوں لی، مشکل وقت میں حکومت سنبھالنا ہمارے لئے چیلنج ہے، جب پاکستان نوازشریف کو ملا تھا تو 20 سے 22 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، نواز شریف کے پاس جادو کی چھڑی نہیں تھی، نواز شریف خدمت کے جذبے سے اقتدار میں آیا تھا۔آج پاکستان کا ہرشعبے میں برا حال ہے، سابقہ حکومت کی نااہلی، نالائقی کی وجہ سے یہ حالات ہیں، شہبازشریف جیسا محنتی قابل شخص آگیا ہے اسے موقع دینا چاہیے، جلا وطنی کے بعد نوازشریف نے 5سال ملک کوعدم استحکام نہیں ہونے دیا تھا ۔
اسلام آباد ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس قلت کا خدشہ پید اہوگیا۔حکومت نے گیس کی کمی پوری کرنے کی کوششیں شروع...
نیویارکاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا ہے کہ عالمی اداروں کو سیلاب کے بعد پاکستان سے کیے...
لاہور پاکستانی فین چاچا بشیر سے حیدرآباد دکن میں ایئرپورٹ پر پاکستانی پرچم لے لیا گیا۔چاچا بشیر پاکستان ٹیم...
کراچی چینی ہیکرز مائیکروسافٹ کے ای میل پلیٹ فارم میں نقب لگا کر امریکی محکمہ خارجہ کی ہزاروں ای میلز چرانے...
کراچیبھارتی ہیکرز کے گروپ نے ایک تنبیہ کے بعد کینیڈین افواج کی ویب سائٹ کو ہیک کرلیا اور سکھ رہنما ہردیپ سنگھ...
لاہور مسلم لیگ کے صدرا ور سابق وزیر اعظم شہباز شریف لندن سے لاہور واپس پہنچ گئے ۔شہباز شریف کو سخت سکیورٹی...
نیو یارک سکھ برادری نے امریکہ میں اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر کے باہر بھارتی دہشتگردی کیخلاف مظاہرہ ہر...
میڈرڈاسپین میں چاقو بردار طالب علم نے اسکول میں حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 اساتذہ اور 2 طلبا شدید زخمی ہوگئے...