اسلام آباد (نمائندہ جنگ)سینٹ میں اپوزیشن نے گیس کی قیمتوں میں 45فیصد اضافہ کرنے پر شدید احتجاج کیا اور کہا کہ پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد امپورٹڈ حکومت نے معاشی گولہ باری جاری رکھتے ہوئے گیس کی قیمتیں بھی بڑھا دی ہیں ، قائد حزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم نے پیر کوانتہائی عوامی اہمیت کے معاملہ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی بوسٹر ڈوز ابھی آنی ہے ، حکومت نے غلامی قبول کی مگر ہر روز اس قوم کو اس کی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے ، عوام کو پکڑ کر آئی ایم یف کے بیلنے میں دے دیا ہے ،ظلم یہاں ختم نہیں ہوتا عوام کی ہڈیوں کا نچوڑا پیسہ انکی ذاتی تشہیر پر خرچ ہو رہا ہے ،موجودہ حکمرانوں کو عمران فوبیا ہوا ہے، ان کے بیان اٹھائیں سوائے عمران خان کے ان کے منہ سے دوسرا لفظ ہی نہیں نکلتا، عمران کو گرفتار کرنے کی بجائے مہنگائی ، کرپشن، گیس اور پٹرول کی قیمت کو گرفتار کریں، منی لانڈرنگ والوں کو گرفتار کریں ، اس دوران حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے ارکان کھڑے ہو گئے اور بولنا شروع کر دیا ، اپوزیشن لیڈر نے بغیر مائیک کے ہی زور سے بولنا شروع کر دیا، قائد ایوان اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ایسے نہیں چلے گا ، اس ایشو پر یہ بات کر چکے، ہائو س کا ماحول خراب نہ کریں ، ہائوس کو طریقے سے چلنے دیں یہ طریقہ درست نہیں کہ صرف پارٹی لیڈر کو خوش کرنے کیلئے ایسے کیا جائے ،چیئرمین سینٹ اپوزیشن کو بیٹھنے کیلئے کہتے رہے ، قائد ایوان نے کہا کہ پہلے انگوٹھیوں کا حساب دیں ، پورا میڈیا بھرا پڑا ہے ، پہلے فرح گوگی کی کرپشن کا حساب تو دیں ، شہزاد اکبر کے اربوں روپے کا حساب دیں ، یہ کس منہ سے باتیں کرتے ہیں ، اس طرح کیسے ہائوس چلے گا ،اپنی کرپشن کی بات ہوتی ہے تو چیخنا شروع ہو جاتے ہیں ،دامن ان کا تار تار ہے ، معیشت کا انہوں نے برا حال کیا۔
اسلام آباد ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس قلت کا خدشہ پید اہوگیا۔حکومت نے گیس کی کمی پوری کرنے کی کوششیں شروع...
نیویارکاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا ہے کہ عالمی اداروں کو سیلاب کے بعد پاکستان سے کیے...
لاہور پاکستانی فین چاچا بشیر سے حیدرآباد دکن میں ایئرپورٹ پر پاکستانی پرچم لے لیا گیا۔چاچا بشیر پاکستان ٹیم...
کراچی چینی ہیکرز مائیکروسافٹ کے ای میل پلیٹ فارم میں نقب لگا کر امریکی محکمہ خارجہ کی ہزاروں ای میلز چرانے...
کراچیبھارتی ہیکرز کے گروپ نے ایک تنبیہ کے بعد کینیڈین افواج کی ویب سائٹ کو ہیک کرلیا اور سکھ رہنما ہردیپ سنگھ...
لاہور مسلم لیگ کے صدرا ور سابق وزیر اعظم شہباز شریف لندن سے لاہور واپس پہنچ گئے ۔شہباز شریف کو سخت سکیورٹی...
نیو یارک سکھ برادری نے امریکہ میں اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر کے باہر بھارتی دہشتگردی کیخلاف مظاہرہ ہر...
میڈرڈاسپین میں چاقو بردار طالب علم نے اسکول میں حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 اساتذہ اور 2 طلبا شدید زخمی ہوگئے...