عمران خان کو کچھ ہوا تو میں خودکش حملہ کرونگا، پی ٹی آئی رکن اسمبلی

07 جون ، 2022

راولپنڈی (جنگ نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عطا اللہ ایڈووکیٹ نے عمران خان کو کچھ ہونے اور نقصان پہنچنے کی صورت میں خود کش حملہ کرنے کی دھمکی دیدی۔رکن قومی اسمبلی کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے بال کو بھی نقصان ہوا تو ملک چلانے والے سن لیں آپ رہیں گے نا آپ کے بچے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر عمران خان کو کچھ ہوا تو میں خودکش حملہ کروں گا، اس طرح اور بھی ہزاروں خودکش حملہ آور تیار ہیں۔