امپورٹڈ سرکار نے پاکستان میں آئین و قانون کا مذاق بنا دیا ،حماد اظہر

07 جون ، 2022

اسلام آباد (خبرنگار) تحریک انصاف کے ترجمان برائے معاشی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ امپورٹڈ سرکار نے پاکستان میں آئین و قانون کا مذاق بنا دیا ہے۔ بدانتظامی،لاقانونیت نافذ ہے۔ اخلاقیات کا جنازہ نکل چکا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں صرف 85 سیٹوں والا وزیراعظم ہے ، پنجاب میں اکثریت تعداد نہ ہونے والا وزیراعلی لگا ہوا ہے۔ اگلی دفعہ اعلانیہ ن لیگ کے ٹکٹ پر لڑنے والا قائد حزب اختلاف بن گیا ہے۔ یہ حکومت ملک کی نہیں صرف کارٹون نیٹ ورک کے قابل ہے۔