فضائی حدودکی پابندیاں،روسی وزیرخارجہ کادورہ سربیامنسوخ

07 جون ، 2022

ماسکو(اے ایف پی)روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نےروسی طیاروں پرفضائی حدودکی پابندیوں کےباعث سربیا کا دورہ منسوخ کردیا، ترجمان روسی وزارت خارجہ نے بتایا کہ سربیا کے ارد گرد کے ممالک نے لاوروف کے طیارے کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ لاوروف سربیا کے اعلیٰ حکام کے ساتھ مذاکرات کے لیے بلغراد جانا چاہتے تھے۔ سربیا کا شمار یورپ میں روس کے چند اتحادی ملکوں میں ہوتا ہے۔