شمالی کوریاکےتجرباتی اہداف پر امریکا،جنوبی کوریاکامیزائل حملہ

07 جون ، 2022

سیول(اےایف پی)امریکااورجنوبی کوریا نےجاپان کےقریب سمندرمیں بیلسٹک میزائلوں کی مددسےشمالی کوریاکےتجرباتی اہداف کونشانہ بنایاہے،جنوبی کوریاکےمطابق یہ اقدام شمالی کوریا کی جانب سے اتوار کو بیلسٹک میزائل کے نئے تجربات کے جواب میں اٹھایا گیا، جنوبی کوریا کی فوج کےمطابق8پراجیکٹائل پیر کی صبح جاپان کے سمندر میں گرے،کارروائی شمالی کوریا کی میزائل لانچنگ سائٹس یا وہاں موجود کمانڈ سینٹرز کے خلاف درست حملے کرنے کی صلاحیت اور آمادگی کا مظاہرہ تھی۔