سکھ جدیدہتھیاروں کی تربیت حاصل کریں ، سربراہ اکال تخت

07 جون ، 2022

امرتسر (اے پی پی):اکال تخت کے سربراہ گیانی ہرپریت سنگھ نے سکھ برادری سے اپیل کی ہے کہ مودی حکومت کی جانب سے سکھوں کو سیاسی ، معاشی اور سماجی طور پر کمزور کرنے کی کوششوں کے پیش نظر وہ ہتھیاروں کی تربیت حاصل کریں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق امرتسر میں  گولڈن ٹیمپل کے باہر ایک  اجتماع    سے خطاب کرتے ہوئے خالصتان کے حق میں فلک شگاف نعروں کی گونج میں تخت کے جتھیدار نے کہا کہ سکھوں کو ہتھیاروں کی تربیت کی اکیڈمی کھولنی چاہیے جہاں لوگ جدید ترین ہتھیار استعمال کرنا سیکھ سکیں۔ شرکاء نے سکھ قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ سکھ کبھی آزاد نہیں ہوئے۔ سکھوں کو سیاسی ، معاشی اور سماجی طور پر کمزور کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ مذہبی قوت حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔بھارتی حکومت نے اس بار پولیس تعینات کرکے سکھوں کو روکنے کی پوری کوشش کی۔ انہوں نے کہاکہ بھارت میں مودی حکومت کے تحت جرائم بڑھ رہے ہیں اور ہر مذہب کو اپنے لوگوں کی حفاظت کا حق ہے۔انہوں نے کہاکہ سکھوں کو جدید ترین ہتھیاروں کی تربیت حاصل کرنی چاہیے۔