واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں فائرنگ کے تین واقعات میں 9 افراد ہلاک اور 2 درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شہروں فلاڈیلفیا، چٹانوگا اور سگینؤ میں فائرنگ کے تین مختلف واقعات میں مجموعی طور پر 9 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے۔فائرنگ کا پہلا واقعہ ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے ایک مصروف شاہراہ کے پُرہجوم مقام پر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس میں 3 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوئے۔اس کے چند گھنٹوں بعد ہی ریاست تینیسی کے شہر چٹانوگا میں ایک نائٹ کلب میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔فائرنگ کا تیسرا واقعہ ریاست مشی گن کے شہر سگنیئو میں پیش آیا جہاں مسلح شخص کی فائرنگ میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔پولیس تینوں میں سے کسی ایک واقعے کے ملزم کا بھی سراغ لگانے میں کامیاب نہیں ہوسکی اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔واضح رہے کہ امریکا میں 15 مئی سے اب تک سفید فام نوجوان کی فائرنگ سے 10 سیاہ فام، اسکول پر 18 سالہ نوجوان کی فائرنگ میں 2 اساتذہ اور 19 طلبا جب کہ اسپتال میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
اسلام آباد ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس قلت کا خدشہ پید اہوگیا۔حکومت نے گیس کی کمی پوری کرنے کی کوششیں شروع...
نیویارکاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا ہے کہ عالمی اداروں کو سیلاب کے بعد پاکستان سے کیے...
لاہور پاکستانی فین چاچا بشیر سے حیدرآباد دکن میں ایئرپورٹ پر پاکستانی پرچم لے لیا گیا۔چاچا بشیر پاکستان ٹیم...
کراچی چینی ہیکرز مائیکروسافٹ کے ای میل پلیٹ فارم میں نقب لگا کر امریکی محکمہ خارجہ کی ہزاروں ای میلز چرانے...
کراچیبھارتی ہیکرز کے گروپ نے ایک تنبیہ کے بعد کینیڈین افواج کی ویب سائٹ کو ہیک کرلیا اور سکھ رہنما ہردیپ سنگھ...
لاہور مسلم لیگ کے صدرا ور سابق وزیر اعظم شہباز شریف لندن سے لاہور واپس پہنچ گئے ۔شہباز شریف کو سخت سکیورٹی...
نیو یارک سکھ برادری نے امریکہ میں اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر کے باہر بھارتی دہشتگردی کیخلاف مظاہرہ ہر...
میڈرڈاسپین میں چاقو بردار طالب علم نے اسکول میں حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 اساتذہ اور 2 طلبا شدید زخمی ہوگئے...