چین کے تینوں خلا باز کامیابی کے ساتھ خلائی اسٹیشن پہنچ گئے

07 جون ، 2022

بیجنگ (اے پی پی) چین کے نئے خلائی سٹیشن کیلئے بھیجے گئے تینوں خلا باز کامیابی کے ساتھ خلائی سٹیشن پہنچ گئے ۔ چینی ذرائع ابلاغ نے چین کی خلائی ایجنسی چائنا مینڈ سپیس ( سی ایم ایس اے) کے حوالے سے بتایا ہے کہ چین نے تینوں خلا بازروں کو صحرائے گوبی کے لانچ سینٹر سےشینزو 14 سپیس کرافٹ کے ذریعے 5 جون کو کامیابی سے روانہ کیا جو پیر کو پہنچ گئے ،تینوں خلاباز چین کے تعمیر کردہ تیانگ اونگ سٹیشن کے موڈیولز میں قیام کریں گے اور ان کی واپسی دسمبر 2022 میں ہوگی،یہ خلائی سٹیشن کی تعمیر کیلئے بھیجے جانے والا تیسرا انسان بردار مشن ہے۔اس خلائی سٹیشن کیلئے پہلا مشن 2021 میں پہنچا اور ستمبر 2021 میں واپسی ہوئی جس کے بعد 6 ماہ کیلئے دوسرا مشن بھیجا گیا۔اس خلائی سٹیشن کیلئے چین کی جانب سے 2022 کے اختتام تک 6 مشن شیڈول کیے گئے ہیں جن میں سے ایک انسان بردار ہوگا، 2 لیبارٹری موڈیولز اور 2 کارگو مشنز ہوں گے۔سٹیشن کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد توقع ہے کہ اس کی زندگی 15 سال ہوگی جس پر ہر سال 2 انسان بردار اور 2 کارگو مشنز بھیجے جائیں گے۔