برطانیہ یوکرین کوجدیدترین راکٹ لانچرفراہم کرےگا

07 جون ، 2022

لندن(اے ایف پی)برطانیہ روسی صدر پیوٹن کےانتباہ کےباجودیوکرین کوجدیدترین راکٹ لانچرفراہم کرےگا، لندن میں برطانوی وزارت دفاع نے کہاایم270طرزکے راکٹ لانچرز یوکرینی فوج کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافے کا سبب بنیں گے۔ پروگرام کےذریعے متعدد راکٹ ایک ساتھ داغے جا سکتے ہیں۔ یہ نظام 80 کلومیٹر دور تک کے اہداف کو مہارت سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتاہے،برطانیہ یوکرینی فوجیوں کو راکٹ لانچرز کے استعمال کی تربیت بھی دیگا۔