لانگ رینج میزائلوں کا سخت جواب دیا جائے گا، روسی صدر

07 جون ، 2022

ماسکو(این این آئی)روسی صدر نے مغربی ممالک کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یوکرین کو لانگ رینج میزائل فراہم کیے گئے تو اس کا سخت جواب دیا جائے گا۔ پھر ان اہداف کو بھی نشانہ بنایا جائے، جنہیں ابھی تک نہیں بنایا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے مغربی ملکوں کو خبردار کیا کہ اگر امریکہ نے یوکرین کو دور تک مار کرنے والے میزائل فراہم کیے، تو اس کے ردعمل میں نئے اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر مغرب نے یہ میزائل فراہم کر بھی دیے تو اس سے جنگ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔