اسلام آباد( جنگ نیوز) سیکرٹری الیکشن کمیشن عمرحمید خان نےکہا کہ اکتوبرکے آخر تک الیکشن کے لیے تیار ہوں گے،فیصلہ حکومت کی طرف سے ہوتا ہے، آرٹیکل51میں ترمیم کی گئی کہ عبوری مردم شماری نتائج پر حلقہ بندیاں کر دیں، اگر ڈیجیٹل مردم شماری دسمبر تک ہوجاتی ہےتو حلقہ بندیاں دوبارہ کرنا ہوں گی۔ لاہورکے ضمنی انتخابات میں ووٹرز کی جگہ تبدیل نہیں کی، پی ٹی آئی کے الزام میں کوئی حقیقت نہیں، کل ہمیں شکایت ملی کہ 2020 میں ووٹ درج تھا لیکن اب کسی اور حلقے میں چلا گیا، جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ نادرا کے ساتھ مل کر پتہ تبدیل کردیا گیا تھا۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ای وی ایم 10 کلو آٹے کا تھیلا لینےجیسا نہیں، بےشمارمراحل سےگزرنا ہوگا، ای وی ایم سمیت کسی بھی نئی ٹیکنالوجی پرکام جاری رہےگا۔سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا ہےکہ انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کے دوران 9 لاکھ ووٹرز کی تصدیق نہیں ہوسکی، جس کی وجہ سے ان کے پولنگ اسٹیشنز شناختی کارڈ پر موجود مستقل پتے پر مقرر کیے گئے ہیں۔لاہور کے ضمنی انتخابات میں ووٹرزکی جگہ تبدیل نہیں کی، پی ٹی آئی کے الزام میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان کا کہنا تھا کہ انتخابات ایکٹ 2017 اس سال 2 اکتوبر کو نافذ العمل ہوا تھا جس کی دفع 27 کے مطابق ووٹ ووٹر کے شناختی کارڈ پر موجود مستقل یا عارضی پتے پر ہی درج کیا جاسکتا ہے۔ تاہم اس عمل کے تحت وہ ووٹرز جنہوں نے کسی تیسرے پتے پر ووٹ درج کروایا تھا انہیں 31 دسمبر 2017 قانونی تحفظ دیا گیا تھا، الیکشن کمیشن نے اس فیصلے کے تحت انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کی مہم 2019 میں شروع کی جس کے ایسے تمام افراد کو تیسرے پتے سے عارضی یا مستقل پتے پر منتقل کیا۔قواعد کی درستگی موقع دینے کے غرض سے الیکشن کمیشن نے اکتوبر 2021 میں الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 17 کے تحت ملک بھر میں انتخابی فہرستوں کی معیادی نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لیے الیکشن کمیشن میں ملک بھر میں تعیناتیاں کی ہیں اور یہ ایک بڑی مشق تھی۔ اعدادو شمار بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں 142 رجسٹریشن افسران، 2 ہزار سے زائد اسسٹنٹ افسران، ایک ہزار 800 سےزائد اسسٹنٹ رجسٹریشن افسران، 67 ہزار تصدیق کنندگان تعینات کیے گئے ہیں جن کی مجموعی تعداد 88 ہزار 639 ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیادی نظرثانی کا عمل 8 اکتوبر 2021 سے شروع کیا گیا جبکہ گھر گھر تصدیق کا عمل 7 نومبر تا 21 دسمبر تک 2021 میں مکمل کیا گیا، جس میں 12 کروڑ 11 لاکھ ووٹرز موجود تھے۔ عوام کی سہولت نے الیکشن کمیشن نے 26 نومبر سے 31 دسمبر 2021 کے دوران ایس ایم ایس 8300 سروس کو بالکل مفت کردیا تھا تاکہ زیادہ سے زیادہ فہرستوں میں اپنے ناموں کی آگاہی حاصل کرسکیں۔ان کا کہنا تھا کہ گھر گھر تصدیق کے دوران تقریباً 9 کروڑ 84 لاکھ ووٹرز کی اپنے مستقل اور عارضی پتے پر تصدیق ہوئی، اس دوران40 لاکھ افراد کی فوتگی کی تصدیق ہوئی، اس عمل کے دوران ایک کروڑ 59 ووٹرز کی تصدیق نہیں ہوسکی۔سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پہلے مرحلے کے دوران الیکشن کمیشن نے 4 سے 18 مارچ تک غیر تصدیق شدہ ووٹرز کی ان کی درست انتخابی علاقوں میں موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے الیکشن کمیشن نے گھر گھر تصدیق کا آغاز کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس مرحلے کے دوران مزید ایک کروڑ 50 لاکھ ووٹرز کی تصدیق کی گئی تھی، اس دوران ساڑھے 9 لاکھ ووٹرز کی رجسٹریشن نہیں ہوسکی۔ان کا کہنا تھاکہ اس عمل کے بعد الیکشن کمیشن نے ان ساڑھے 9 لاکھ ووٹرز کا پولنگ اسٹیشن ان کے شناختی گارڈ پر موجود مستقل پتے کے مطابق مقرر کیے۔عمر حمید خان نے کہا کہ مذکورہ دونوں مراحل میں کی گئی تصدیق کے بعد ووٹرز کی فہرستیں ملک بھر کے ڈسپلے سینٹر پر آویزاں کردی گئی ہیں۔
مکۃ المکرمہ سعودی عرب کی جانب سے عمر کی حد کی پابندی ہٹانے کے بعد الصفی منصور کی حج کرنے کی دیرینہ خواہش اس سال...
روم اطالوی وزیراعظم جارجیوا میلونی نے بدھ کے روز مہنگائی پر قابو پانے کیلئے یورپی سینٹرل بینک کی جانب سے شرح...
اسلام آباد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت چوتھی سہ ماہی میں اب تک 46 لاکھ سے زائد مستحق خواتین کو 41 ارب سے...
اسلام آباد اس سال عید قربان کے موقع پر کمر توڑ مہنگائی کے باعث لوگوں کی قوت خرید جواب دے گئی جس کی وجہ سے...
پشاور،بنوں پشاور اوربنوں میں ایک بار پھر شدید باد وباران نے تباہی مچادی .گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے6...
اسلام آباد توانائی کے نیشنل کنزرویشن پلان پر یکم جولائی 2023 سے عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔ نیشنل اکنامک...
لاہورعوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی آنکھوں پر...
لاہورملک بھر کی طرح لاہور میں بھی ایٹمی دھماکوں کی 25ویں سالگرہ آج 28مئی کو ملی جوش و جذبہ کے ساتھ یوم تکبیر...