پولیس افسروں کے تبادلے ، خالد رشید ایس پی انویسٹیگیشن قصور مقرر

07 جون ، 2022

لاہور (کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب نے ایس پی انویسٹیگیشن منڈی بہاؤالدین خالد رشید کو ایس پی انویسٹی گیشن قصور تعینات کر دیا ہے ، سکندر محمود کا سپیشل برانچ سے تبادلہ کرکے انہیں ڈی ایس پی پتوکی تعینات کیا ہے۔ ڈی ایس پی پتوکی آصف حنیف جوئیہ کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے سپرد کردی گئی ہیں۔