اسلام آباد(جنگ نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سندھ سے اقلیتی نشست پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی لال چند کی حفاظتی ضمانت منظورکر لی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پی ٹی آئی کے اقلیتی رہنما لال چند پر سندھ میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ 25 مئی کو عمران خان کی کال پر احتجاج کے لیے اکٹھے ہونے والے پر امن مظاہرین پر تشدد اور آنسو گیس کی شیلنگ کے بعد پی ٹی آئی سے سیاسی انتقام کیلئے مقدمہ درج کر لیا گیا جو بدنیتی پر مبنی ہے ۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین پاکستان پرامن احتجاج اور آزادی سے رہنے کا حق دیتا ہے لہٰذا استدعا ہے کہ متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی لال چند کی 23 جون تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
مکۃ المکرمہ سعودی عرب کی جانب سے عمر کی حد کی پابندی ہٹانے کے بعد الصفی منصور کی حج کرنے کی دیرینہ خواہش اس سال...
روم اطالوی وزیراعظم جارجیوا میلونی نے بدھ کے روز مہنگائی پر قابو پانے کیلئے یورپی سینٹرل بینک کی جانب سے شرح...
اسلام آباد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت چوتھی سہ ماہی میں اب تک 46 لاکھ سے زائد مستحق خواتین کو 41 ارب سے...
اسلام آباد اس سال عید قربان کے موقع پر کمر توڑ مہنگائی کے باعث لوگوں کی قوت خرید جواب دے گئی جس کی وجہ سے...
پشاور،بنوں پشاور اوربنوں میں ایک بار پھر شدید باد وباران نے تباہی مچادی .گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے6...
اسلام آباد توانائی کے نیشنل کنزرویشن پلان پر یکم جولائی 2023 سے عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔ نیشنل اکنامک...
لاہورعوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی آنکھوں پر...
لاہورملک بھر کی طرح لاہور میں بھی ایٹمی دھماکوں کی 25ویں سالگرہ آج 28مئی کو ملی جوش و جذبہ کے ساتھ یوم تکبیر...