سرینگر (اے پی پی)کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما محمد مصدق عادل گزشتہ روز اپنے آبائی قصبے سوپور میں انتقال کر گئے۔حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے مرحوم کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ، سوگوار خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیاہے۔ادھرپنڈتوں پر مشتبہ حملوں کے بہانے کشمیریوں کی مزید خونریزی کیلئے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی خصوصی ہدایات پربھارتی فوجیوں نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں تلاشی اور محاصرے کی پرتشددکارروائیوں کے ذریعے نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم میں بے پناہ اضافہ کر دیا ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج اورپولیس اہلکاروں نے وادی کشمیرمیں داخلی اور خارجی مقامات کی ناکہ بندی کر کے گھر گھر تلاشی، مکینوں کو ہراساںاور گھریلو سامان کی توڑ پھوڑ کی ۔ نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے پونچھ کے علاقے سرنکوٹ میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت جموں و کشمیر کے حوالے سے اپنی روایتی ہٹ دھرمی پر مبنی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...