اسلام آباد (اے پی پی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت جاپان کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے کیلئے پرعزم ہے، جاپان کا شمار پاکستان کیلئے بڑے ڈونر ممالک میں ہوتا ہے، پاکستان میں گاڑیوں کی صنعت نے ہزاروں افراد کو روزگار فراہم کیا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو جاپانی سرمایہ کاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ جاپان نے پہلی جنگ عظیم کے بعد جس طرح ترقی کی وہ قابل تعریف ہے، جاپانی قوم نے انتھک محنت اور لگن سے ترقی کی منازل طے کی ہیں، جاپان کے لوگوں کے کاروباری اصولوں کے بلند معیار سے آگاہ ہوں، جاپان نے سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر ہمیشہ پاکستان کی مدد کی، جاپان کا شمار پاکستان کے قریبی دوستوں میں ہوتا ہے، 90ء کی دہائی تک بہت سی جاپانی کمپنیاں پاکستان میں کام کر رہی تھیں، جاپان پاکستان میں اہم منصوبوں میں معاونت کر رہا ہے اور جاپان کی طرف سے گزشتہ سات عشروں میں 13 ارب ڈالر کی خطیر رقم پاکستان کو فراہم کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے تعلقات کو مزید وسعت دینے کیلئے پرعزم ہیں، تجارت کے فروغ کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں گی۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...