اکتوبرکےآخر میں نئےانتخابات کیلئےتیارہوں گے،الیکشن کمیشن

07 جون ، 2022

اسلام آباد (جنگ نیوز) سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اکتوبرکےآخر میں نئےانتخابات کیلئے تیار ہونگے،نئے الیکشن کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے ۔نیوز بریفنگ میں سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے کہا کہ حکومت نےنئی مردم شماری کی تونئی حلقہ بندیاں کرناپڑیں گی، مئی 2021میں مردم شماری کانوٹیفکیشن جاری ہوگیاتھا۔الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ووٹر لسٹوں کیلئے نظر ثانی کی ، یہ ایک بہت بڑی مشق تھی جس کیلئے 142 رجسٹریشن افسران ، دو ہزار اسسٹنٹ رجسٹریشن افسران ، 18 ہزار سے زائد سپر وائزرز اور مجموعی طور پر 88 ہزار سے زائد افراد نے عمل مکمل کیا۔