لندن (پی اے) ملکہ برطانیہ کی پلاٹینیم جوبلی کی تقریبات گزشتہ روز برطانوی موسیقار و گلوکار ایڈ شیران کے ایک جذباتی گانے کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی ہیں۔ ملکہ نے اپنی تاجپوشی کی پلاٹینیم جوبلی کی تقریبات کے اختتام پر عوام کے نام شکریئے کے ایک خط میں کہا ہے کہ وہ پورے برطانیہ میں ہونے والی ان تقریبات سے بہت متاثر ہوئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ ملکہ کی حیثیت سے اپنی فیملی کے تعاون سے ملک اور عوام کی خدمت کرتے رہنے کے بارے میں پرعزم ہیں۔ ملکہ نے کہا کہ تقریبات کے 4 دنوں کے دوران لوگوں کی محبت اور خوشیاں دیکھ کر میں بہت متاثر ہوئی ہوں۔ انھوں نے کہا کہ اگرچہ میں ہر تقریب میں شرکت نہیں کرسکی لیکن میری نیک تمنائیں آپ کے ساتھ تھیں۔ ملکہ نے کہا کہ اس پورے 70 سال کے دوران ہر لمحہ میرا دل عوام کے ساتھ رہا ہے۔ ملکہ کے ساتھ بکنگھم پیلس کی بالکونی پر ان کی فیملی کی تینوں نسل سے تعلق رکھنے والے شاہی فیملی کے ارکان موجود تھے۔ اس موقع پر ایک زبردست جلوس نکالا گیا، جس میں ایسے فلوٹس شامل تھے، جن سے ملکہ کے 7 عشروں پر محیط دور کو اجاگر کیا گیا تھا، ملکہ کی تاجپوشی کی تقریبات کے آخری دن لوگوں نے برطانیہ کی سڑکوں پر جوبلی پارٹیوں اور لنچز کا اہتمام کیا تھا۔ اتوار کو اختتامی تقریب کا آغاز ایک پریڈ سے ہوا، جس میں برطانیہ کی مسلح افواج کے علاوہ دولت مشترکہ سے تعلق رکھنے والے تمام ممالک کی افواج کے ارکان شامل تھے، اس موقع پر 260 سال قدیم سرکاری گولڈ کوچ، جو ملکہ کی تاجپوشی کے وقت 1953 میں انھیں لے کر آئی تھی، سڑکوں پر گشت کرتی رہی۔ ملکہ کی تینوں نسل کے شاہی افراد نے، جن میں شہزادہ چارلس، شہزادہ ولیم اور شہزادہ جارج شامل تھے، بکنگھم پیلس کی بالکونی سے سڑک سے فلوٹ گزرتے دیکھتے رہے۔ ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج نے بعد میں ٹوئٹ میں اس موقع پر سڑکوں پر پیش کئے جانے والے آرٹ، تھیٹر، میوزک، اسپورٹس اور دیگر سرگرمیوں کو حیرت انگیز قرار دیا۔ فوجی سیکشن کی پشت پر رنگا رنگ ڈبل ڈیکر بسوں پر ملکہ کے دور کے مختلف عشروں کو اجاگر کیا گیا تھا جبکہ متعدد اہم شخصیات میوزک، فیشن اور آرٹس میں ملکہ کی کامیابیوں کو اجاگر کر رہی تھیں، 300 مختلف طرح کی سائیکلوں پر سوار سائیکل سواروں نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ سر کرس ہوئے کی قیادت میں پریڈ میں حصہ لیا، مختلف رنگوں کی مورس مائنر کاروں نے بھی مال پر کار چلا کر ملکہ سے عقیدت کا اظہار کیا۔ ٹی وی سے وابستہ شخصیات، موسیقاروں، کھلاڑیوں اور آرٹسٹوں نے بھی تقریب میں حصہ لیا، ان میں کلف رچرڈ، باکسر کرس یوبینک، ماڈل نومی کیمبیل اور ایتھلیٹ سر مو فرح شامل تھے۔ تقریب کے اختتام پرگلوکار ایڈ شیران نے ملکہ برطانیہ کی پلاٹینیم جوبلی کے اختتام پر اپنے ہٹ گانے ’پرفیکٹ‘ کا ایک جذباتی ورژن گایا، جس نے تقریب میں شرکت کرنے والے ہجوم اور شاہی خاندان کے افراد کے دلوں کو چھو لیا۔ گلوکار نے یہ گانا 96 سالہ ملکہ برطانیہ اور ان کے آنجہانی شوہر پرنس فلپ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئےخاص طور پر منتخب کیا۔ اُنہوں نے اپنی پرفارمنس سے پہلے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ’میرے لئے یہ ایک یادگار لمحہ ہے کیونکہ یہ وہ تقریب ہے جہاں میں نے آج سے 20 سال پہلے گلوکار ایرِک کلیپٹن کو اسٹیج پر گِٹار بجاتا دیکھ کر گِٹار اٹھایا تھا۔ اُنہوں نے مزید بتایا کہ ’پھر میں نے یہاں 10 سال پہلے ڈائمنڈ جوبلی کے لئے پرفارم کیا تھا، مجھے یہاں واپس آکر واقعی بہت اچھا لگا، یہاں کا ماحول بہت اچھا ہے۔ ایڈ شیران کی پرفارمنس کے بعد ملکہ برطانیہ نے بکنگھم پیلس کی بالکونی میں اپنی ایک جھلک دکھائی تاکہ ان کی چار روزہ تاریخی پلاٹینیم جوبلی کی تقریبات کا اختتام کیا جاسکے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...