پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز ٹیم کی پاکستان آمد

07 جون ، 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم سیریز کیلئے پہلے اسلام آباد پہنچی جہاں سے اُسے نجی ایئر لائن کے طیارے میں ملتان پہنچایا گیا، ٹیم کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ملتان میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 8 جون کو ہوگا۔شیڈول کے مطابق ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کا ٹریننگ سیشن منگل کی شام ساڑھے 4 سے رات 8 بجے تک ہوگا۔یاد رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ 8 جون، دوسرا ون ڈے 10 جون جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ اتوار 12 جون کو کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ ملتان اسٹیڈیم میں 14سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہو رہی ہے۔