سندھ ،ایک بار پھر کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز مہم کا آغاز

07 جون ، 2022

کراچی(این این آئی)سندھ میں ایک بار پھر کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز مہم کا آغاز کردیاگیا ہے، مہم6جون تا19جون تک جاری رہے گی،صوبے میں90لاکھ افراد اور12سال سے زائد عمر کے بچوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔وزیر صحت سندھ نے کہاکہ سندھ میں کورونا کی بوسٹر ڈوز کا 90لاکھ لوگوں کا ہدف ہے، مہم میں 9701 ٹیکنیکل ٹیمیں ویکسین لگائیں گی۔