ساہیوال، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی2خواتین اور6ماہ کے بچے کی لاشیں برآمد

07 جون ، 2022

ساہیوال(این این آئی)تھانہ غلہ منڈی کے علاقے میں ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے گھر سے2خواتین اور6ماہ کے ایک بچے کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق گھر سے بدبو آنے پر ہمسائیوں نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس گیٹ کا تالا توڑ کر گھرمیں داخل ہوئی تو اندر دو خواتین کی لاشیں پڑی تھیں۔پولیس کے مطابق مقتولہ فرزانہ کو گلے میں پھندا ڈال کر اور مقتولہ سمیرا کو چھری کے وار سے قتل کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق گھر کی تلاشی کے دوران باتھ روم میں پانی کے ٹب سے 6 ماہ کے بچے کی لاش بھی ملی جو مقتولہ سمیرا کا بیٹا تھا۔