وزیر اعظم آج پری بجٹ کانفرنس کے مہمان خصوصی ہونگے

07 جون ، 2022

اسلام آباد (اے پی پی)وزیر اعظم شہباز شریف منگل کو کاروبار،زراعت اور آئی ٹی پر پری بجٹ کانفرنس کے مہمان خصوصی ہونگے۔اس کانفرنس کا مقصد پرائیویٹ بزنس سیکٹر سے آئندہ مالی سال23 ۔2022کے بجٹ پر ان سے تجاویز لینا اور نجی کاروباری شعبہ میں تیزی لانا ہے۔