مکہ مکرمہ ، عازمین حج کیلئے3ہزار رہائش گاہیں،ہوٹلوں کےڈھائی لاکھ کمرے مختص

07 جون ، 2022

مکہ(اے پی پی)مکہ مکرمہ میں عازمین حج کیلئے3 ہزار رہائش گاہیں اور ہوٹلوں میں ڈھائی لاکھ کمرے مختص کر دیئے گئے ہیں۔ اس تناظرمیں قومی کمیٹی برائے حج، عمرہ و زیارت کے رکن اور مکہ مکرمہ میں ہوٹلز کمیٹی کے رکن ہانی العمیری نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ مکہ مکرمہ میں حجاج کرام کے قیام کے لیے 3000 سے زائد رہائش گاہیں جبکہ مکہ مکرمہ میں ہوٹلوں کے تقریباً2 لاکھ 50 ہزار کمرے حجاج کرام کے قیام کیلئے تیار ہیں اور ان کمروں میں حجاج کرام کیلئے بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حفظان صحت کے اصولوں کا خاص خیال رکھا گیا ہے اور ہوٹلوں میں سینی ٹائزر کے استعمال کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔دوسری جانب عازمین حج کی رہائش کیلئے عمارتوں کے اجازت نامے جاری کرنے کی مدت ختم ہو گئی ہے۔