پاک افواج کی بھارتی حکام کے گستاخانہ تبصروں کی شدید مذمت

07 جون ، 2022

راولپنڈی(جنگ نیوز) پاک افواج نے بھارتی حکام کے گستاخانہ تبصروں کی شدید مذمت کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج بھارتی حکام کے گستاخانہ تبصروں کی شدید مذمت کرتی ہے۔انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پیغام میں کہا کہ یہ اشتعال انگیز عمل انتہائی تکلیف دہ ہے اور واضح طور پر بھارت میں مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے خلاف انتہائی سطح کی نفرت کی نشاندہی کرتا ہے۔