ملاکنڈ(این این آئی)مالاکنڈ ڈویژن کے10میں سے7علاقوں کے جنگلات میں لگی آگ بجھادی گئی ، تاہم تین مقامات پر شعلے تیز ہوگئے اور سوات کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر ابھی تک مکمل طور پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق تحصیل کبل کے علاقے دیولئی کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں جب کہ بری کوٹ کےعلاقےکڑاکڑ میں بھی آگ پر قابو نہ پایاجاسکا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق خوازہ خیلہ کے علاقے چمتلئی میں بھی آگ بجھانے کی کوششیں جاری رہیں کہوٹہ کے جنگل میں جمعے کو لگنے والی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا جس سے 7 کلومیٹر رقبہ متاثر ہوا ہے۔اس کے علاوہ اسلام آباد میں مارگلہ ہلز پر بھی شدید گرمی کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جہاں محکمہ ماحولیات کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے مارگلہ ہلز پر لگنے والی آگ بجھانے کے لیے دو فوجی ہیلی کاپٹر فراہم کیے گئے ہیں،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فوج مارگلہ ہلز پر آگ بجھانے میں سول انتظامیہ کی مدد کررہی ہے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...