نبیؐ ۖ کی شان میں گستاخی کسی طور قبول نہیں کی جاسکتی، خالد مقبول

07 جون ، 2022

کراچی(این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی جانب سے اقوام عالم سے بی جے پی رہنمائوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بی جے پی رہنمائوں کی جانب سے حضرت محمد ۖ ؐکی شان میں گستاخی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پیارے نبی ۖ کی شان میں گستاخی کسی طور قبول نہیں کی جاسکتی۔انہوں نے کہاکہ اس شرمناک عمل سے دنیا بھر میں موجود مسلمانوں کے مذہبی جذبات شدید مجروح ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس بیان کے بعد ہندوستان کے سیکولرازم کے کھوکھلے دعوے کی حقیقت دنیا کے سامنے عیاں ہوگئی ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ اقوام عالم بی جے پی رہنمائوں کی نفرت انگیزی اور شر انگیزی کے خلاف سخت ایکشن لے۔