قیام پاکستان سے اب تک کے قرض کا PTI حکومت نے 80 نہیں 76 فیصد لیا، شوکت ترین کااعتراف

12 جون ، 2022

لاہور(مانیٹر نگ سیل)پی ٹی آئی کے سینیٹر اور سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نےاعتراف کیا ہے کہ قیام پاکستان سے ابتک کے قرض کا PTIح کومت نے 80 نہیں 76 فیصد لیا،انہوں نے کہا کہ جب پیپلز پارٹی کی حکومت گئی اور (ن)لیگ نے 140 کھرب سے بڑھا کر 250 کھرب کیا تھا وہ 80 فیصد تھا وہ آپ کو یاد نہیں آرہا۔ ہفتہ کوشوکت ترین بجٹ کے حوالے سے پریس کانفرنس کرنے آئے تو انہوں نے اپنی ہی جماعت کے قرض لینے کے حوالے سے بڑا بیان دیا۔ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے جب سے پاکستان بنا تھا اس کا 80 فیصد قرضہ ہماری حکومت نے لیا یہ 80فیصد نہیں لیکن ہاں یہ 76 فیصد ضرور بڑھا،شوکت ترین نے کہا کہ یہ کہ جب سے پاکستان سے بنا ہے اس وقت سے پی ٹی آئی کی حکومت میں جی ڈی پی میں قرضوں کی شرح 80فیصد بڑھادی، وہ 76 فیصد ضرور بڑھا ہے لیکن ہماری معیشت بھی اتنی بڑھی۔