اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ،جنگ نیوز) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست پر ناموس رسالتؐ کے معاملے پر پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں بحث کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔سپیکر نے پیر کو اجلاس میں ایک گھنٹہ مختص کردیا جس میں بی جے پی لیڈروں کی ہرزہ سرائی کی مذمت کی جائے گی ،سپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے اور کہا ہے کہ یہ معاملہ سیاسی، جماعتی یا انفرادی نوعیت کا نہیں بلکہ ہمارے ایمان کا معاملہ ہے۔ایوان پیر کو بجٹ پر بحث کا آغاز کرے گا جس میں بی جے پی لیڈروں کی ہرزہ سرائی کی مذمت پر مبنی قرارداد بھی منظور کی جائے گی۔قبل ازیں وزیراعظم نے سپیکر سے پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں ناموس رسالت ﷺ پر بحث کرانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ آقا کریم ﷺکی حرمت کے لیے قربانی دینے کو تیار ہیں،بھارتی حکمران جماعت بی جے پی رہنماؤں کی ہرزہ سرائی کی مذمت کرتے ہیں، دنیا کے سوا ارب مسلمانوں کے دلوں کا خون کیا گیا، لوگ احتجاج کر رہے ہیں،آقا کریم ﷺسے عقیدت و محبت کے اہم اور نازک معاملے پر ایوان میں بحث کرائی جائے، بھارت میں ہونے والے اس قابل مذمت واقعے کے خلاف ایوان قرارداد منظور کرے، بھارت سمیت دنیا کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ آقا کریم ﷺکی حرمت کےلیے قربانی دینے کو تیار ہیں۔
اسلام آباد حکومت نے رواں برس کیلئے زکو ۃکا نصاب جاری کردیا، سیونگ اکائونٹ میں کم از کم ایک لاکھ تین ہزار روپے...
لاہور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ انٹرنیشنل افیئرز کے چیف کوآرڈی نیٹر بیرسٹر امجد ملک...
لاہور ایک ماہ کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں86 پیسے اضافے کا امکان ہے جس کے لئے...
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت نے سیاسی جماعتوں کی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں...
کراچی آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی جنرل کونسل کے سالانہ اجلاس میں متفقہ طور پر ناز آفرین سہگل لاکھانی...
اسلام آبادسپریم کورٹ کے حکم کے باوجود کے پی میں انتخابات کی تاریخ نا دینے پر اسپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی نے...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما اور وفاقی وزیر منصوبہ...
اسلام آباد پاک فضائیہ نے 20 مارچ پیر کے روز یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں ہونے والی مسلح افواج...