لاہور(جنگ نیوز)لاہور سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں شدید گرمی کے موسم میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری، شہری کئی کئی گھنٹے کی بجلی بندش سے اذیت میں مبتلا، معمولات زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے۔ لوڈشیڈنگ کے باعث پانی کی قلت بھی پیدا ہوگئی ہے۔ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 629 میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی مجموعی پیداوار 22 ہزار 108میگاواٹ اور کل طلب27 ہزار737میگاواٹ ہوگیا۔ پاورڈویژن کے مطابق پانی سے 5ہزار 344میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے جبکہ سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 590میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔ اسکے علاوہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 12 ہزار 9میگاواٹ ہے۔ ونڈ پاور پلانٹس 1ہزار 643میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار 119ہے جبکہ بگاس سے چلنے والے پلانٹس 169میگاواٹ بجلی پیدا کررہے اور جوہری ایندھن 1ہزار 234میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں 12 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ، اسلام آباد ریجن میں بھی 4گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے،بجلی کی بندش سے کاروبار زندگی مفلو ج ہو کر رہ گیا ، شہری اذیت میں مبتلا ہیں ، پانی کی قلت پیدا ہو گئی ۔
اسلام آباد حکومت نے رواں برس کیلئے زکو ۃکا نصاب جاری کردیا، سیونگ اکائونٹ میں کم از کم ایک لاکھ تین ہزار روپے...
لاہور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ انٹرنیشنل افیئرز کے چیف کوآرڈی نیٹر بیرسٹر امجد ملک...
لاہور ایک ماہ کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں86 پیسے اضافے کا امکان ہے جس کے لئے...
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت نے سیاسی جماعتوں کی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں...
کراچی آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی جنرل کونسل کے سالانہ اجلاس میں متفقہ طور پر ناز آفرین سہگل لاکھانی...
اسلام آبادسپریم کورٹ کے حکم کے باوجود کے پی میں انتخابات کی تاریخ نا دینے پر اسپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی نے...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما اور وفاقی وزیر منصوبہ...
اسلام آباد پاک فضائیہ نے 20 مارچ پیر کے روز یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں ہونے والی مسلح افواج...