پنجاب کا 27سو ارب سے زائد کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا

12 جون ، 2022

لاہور (سپیشل رپورٹر،خصوصی رپورٹر)پنجاب کا 27سو ارب سے زائد کا بجٹ کل(پیر) پیش کیا جائے گامحکمہ خزانہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق مالی سال 2022-23کا صوبائی بجٹ وفاقی طرز کا ہو گا۔ بجٹ میں مہنگائی پر کنٹرول کے لیے خصوصی امدادی پیکج متعارف کروائے جائیں گے۔ لوگوں کی قوت خرید میں اضافے کے لیے اشیاء خورونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے گا۔ لوڈشیڈنگ پر کنٹرول کے لیے توانائی کے موثر استعمال اور بجلی کے بلوں میں کمی کے لیے مختلف اقدامات متعارف کروائے جائیں گے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔