پٹرول 300 سے 310 روپے فی لٹر تک جائیگا، عمر ایوب

12 جون ، 2022

اسلام آباد(جنگ نیوز) سابق وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا ہے کہ پٹرول 300 سے 310 روپے فی لٹر تک جائیگا، ہماری حکومت بجلی کی قیمت 16 روپے چھوڑ کر گئی، اگلے ماہ کے اندر بجلی فی یونٹ 40 روپے تک ہو جائے گی، اوگرا کے مطابق گیس صارفین کے بلوں میں 400 فیصد اضافہ ہونے جارہا ہے۔ جس کا بل 1350روپے ماہانہ آتا تھا اب اس کا بل 3400 روپے ہوجائے گا۔