لاہور (نیوزرپورٹر) ایف بی آر ذرائع کے مطابق اگر آپ کی آمدن پچاس ہزار روپے ماہانہ ہے تو آپ کو کوئی انکم ٹیکس نہیں دینا ہو گا تاہم اگر یہ آمدن ایک لاکھ روپے ماہانہ تک ہے تو آپ کا سالانہ انکم ٹیکس 100 روپے ہو گا۔ماہانہ ڈیڑھ لاکھ روپے ہونے کی صورت میں ماضی میں آپ کو 7500 روپے ماہانہ ٹیکس ادا کرنا ہوتا تھا، تاہم اب یہ رقم کم ہو کر 3500 روپے ماہانہ رہ جائے گی۔دو لاکھ روپے ماہانہ کمانے والوں کے لیے ماضی میں 15 ہزار روپے ماہانہ ٹیکس دینا پڑتا تھا، اور اب اس رقم میں کمی آئی ہے اور یہ سات ہزار روپے مہینہ رہ جائے گی۔ایسے افراد جن کی ماہانہ آمدن ڈھائی لاکھ روپے ہے وہ اس سے قبل 23541 روپے ماہانہ ٹیکس کی مد میں دیا کرتے تھے، اب وہ 13250 روپے ماہانہ انکم ٹیکس دیں گے۔تین لاکھ ماہانہ کمانے والے افراد پہلے ماہانہ 32500 روپے انکم ٹیکس دیتے تھے اور اب اس رقم میں 28 ہزار روپے کی کمی آئے گی اور ان کا ماہانہ ٹیکس 19500 روپے رہ جائے گا۔ساڑھے تین لاکھ کمانے والوں کا ماضی میں ماہانہ انکم ٹیکس 42500 روپے تھا، جو اب کم ہو کر 28250 روپے رہ جائے گا۔ایسے افراد جن کی ماہانہ آمدن چار لاکھ روپے ہے وہ اس سے قبل 52500 روپے ماہانہ ٹیکس ادا کرتے تھے، اب یہ رقم کم ہو کر 37000 روپے ہو جائے گی۔
اسلام آباد حکومت نے رواں برس کیلئے زکو ۃکا نصاب جاری کردیا، سیونگ اکائونٹ میں کم از کم ایک لاکھ تین ہزار روپے...
لاہور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ انٹرنیشنل افیئرز کے چیف کوآرڈی نیٹر بیرسٹر امجد ملک...
لاہور ایک ماہ کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں86 پیسے اضافے کا امکان ہے جس کے لئے...
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت نے سیاسی جماعتوں کی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں...
کراچی آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی جنرل کونسل کے سالانہ اجلاس میں متفقہ طور پر ناز آفرین سہگل لاکھانی...
اسلام آبادسپریم کورٹ کے حکم کے باوجود کے پی میں انتخابات کی تاریخ نا دینے پر اسپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی نے...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما اور وفاقی وزیر منصوبہ...
اسلام آباد پاک فضائیہ نے 20 مارچ پیر کے روز یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں ہونے والی مسلح افواج...