پنجاب اسمبلی،پی ٹی آئی نے اپوزیشن لیڈرکیلئے محمود الرشید کا نام فائنل کرلیا

12 جون ، 2022

لاہور ( آن لائن ) پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف نے اپوزیشن لیڈرکا نام فائنل کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے میاں محمود الرشیدکو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈربنانیکی منظوری دے دی ہے۔ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ میاں اسلم اقبال پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر ہونگے۔خیال رہے کہ میاں محمود الرشید اس سے قبل ن لیگ کے گزشتہ دور حکومت میں بھی پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رہ چکے ہیں۔