بھارت میں احتجاج کرنیوالے مسلمانوں سے نارواسلوک پر پاکستان کی پھر مذمت

12 جون ، 2022

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) پاکستان نے بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے دو ارکان کے پیغمبر اسلامؐ کیخلاف توہین آمیز بیانات کے بعد پرامن احتجاج کرنیوالے مسلمانوں کیساتھ ہندوستانی حکام کے ناروا سلوک کی پھر شدید مذمت کی ہے ، ہفتہ کو دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رانچی شہر میں نہتے مظاہرین پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کی فوٹیج خوفناک ہے جو یقین سے بالاتر ہے صرف اتر پردیش میں اب تک کل 227 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ،یہ ہندوستانی حکومت کی جابرانہ ہندوتوا سے متاثرپالیسی کی انتہا ہے جس کا مقصد اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں پر بربریت اورظلم کرنا ہے،پاکستان آزمائش کی گھڑی میں مسلمانوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔