ضلعی انتظامیہ نے روٹی 10،نان کی قیمت 15روپے مقرر کردی،نوٹیفکیشن جاری

12 جون ، 2022

لاہور(سپیشل رپورٹر) لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے روٹی 10نان کی قیمت 15روپے مقرر کردی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ مختلف اشیاء کی طلب و رسد اوران کے نرخوں کومناسب رکھنے کیلئے100گرام روٹی 10 روپےاور120گرام نان کی قیمت 15 روپےکرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔خیال رہے کہ نان بائی ایسوسی ایشن نے قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کیاتھااوردھمکی دی تھی کہ تندور بند کردینگے ۔