لاہور (نیوزرپورٹر)لاہور کی سپیشل کورٹ سینٹرل نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سمیت تمام ملزمان کی ضمانت کی توثیق کردی ، عدالت نے پراسکیوشن کو ملک مقصود کے انتقال کے حوالے سے رپورٹ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ہدایات کردی،وزیراعظم شہبازشریف نےعدالت میں کہاکہ میں نےمنی لانڈرنگ کرکےمنہ کالاکراناہوتا ،توخاندان کی شوگرملوں کونقصان کیوں پہنچاتا،منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کے لیے لاہور کی سپیشل کورٹ سینٹرل اعجاز حسن اعوان کی عدالت میںشہباز شریف اور حمزہ شہباز پیش ہوئے۔دوران سماعت ایف آئی اے نے 3 مفرور ملزمان کی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ایف آئی اے کے وکیل فاروق باجوہ نے عدالت کو بتایا کہ تینوں ملزمان دئیے گئے پتے پر موجود نہیں ہیں۔جج کی اجازت سے وزیر اعظم شہباز شریف سماعت کے دوران روسٹرم پر آ گئےاور کہا کہ جیل میں ایف آئی اے نے میرے پاس آکر تفتیش کی ،تمام چیزیں ایف آئی اے کو بتائیںپھر ایف آئی اے خاموش ہوگیا ،مگر بعد ازاں دوبارہ ایف آئی اے نے جھوٹا مقدمہ درج کردیا ،میرا حق ہے کہ میں اپنی ضمانت کے بارے عدالت کو حقائق بتائوں،ایف آئی اے کا کیس بھی وہی کیس ہے جو نیب نے بنا رکھا ہے،میرے اوپر آشیانہ اور رمضان شوگر مل کے کیس بنائے گئے ،آشیانہ کیس میں میرے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام لگایا گیا ،میرے کیسوںمیں لاہور ہائیکورٹ مفصل فیصلہ دے چکی ہے،نیب والے میرے خلاف سپریم کورٹ گئے ،اس وقت کے چیف جسٹس نے نیب کی میری ضمانت منسوخی کی درخواست میں کہا کہ کرپشن کے ثبوت کہاںہیں،نیب وہاں سے بھی دم دبا کے بھاگ گیا ،جب میں نیب کے عقوبت خانے میں تھا وہاں سے جیل گیا تو ایف آئی اے والے 2 دفعہ میرے پاس آئے ،میں نے ایف آئی اے سے کہا میں اپنے وکیل سے مشورہ کیے بغیر جواب نہیں دے سکتا،میں نے زبانی ایف آئی اے کو تمام حقائق بتا دئیے،میرے کیسز کا میرٹ پر فیصلہ ہوا اور میں باہر آیا ،عزت ہی انسان کا اثاثہ ہوتا ہے ،میرے خلاف انتہائی سنگین الزام لگائے گئے ،میں نے درجنوں پیشیاں بھگتیں ،ایف آئی اے کی سرزنش ہوئی کہ چالان کیوں پیش نہیں کیا جا رہا،مجھے لگتا ہے کہ ایف آئی اے والے کوئی گرفتاری کا راستہ نکال رہے تھے اس لیے چالان میں تاخیر کی گئی،میں شوگر مل کا ڈائریکٹر ہوں نہ مالک ہوں نہ شیئر ہولڈر ہوں،میں نے منی لانڈرنگ، کرپشن کرنی ہوتی تو میں جو فائدہ قانونی طور پر لے سکتا تھا وہ لے لیتا۔جج نے استفسار کیا کیا آپ کا کوئی شیئر نہیں۔ جس پر شہباز شریف نے کہا کہ میرا کوئی شیئر نہیں ہے ۔میرے عمل سے خاندان کی شوگر ملوں کو نقصان پہنچا،اگر منی لانڈرنگ یا کرپشن کرکے منہ کالا کرانا ہوتا تو میں خاندان کی ملوں کو نقصان کیوں پہنچاتا،اپنے خاندان کی ملوں کو سبسڈی دے سکتا تھا جس کا میں قانونی اختیار رکھتا تھا،میں نے قوم کے کئی سو ارب بچائے،کیا میں مشتاق چینی والے کے ساتھ ڈیل کروں گا، یہ سب جھوٹ پلندہ ہے جس پر منوں مٹی پڑے گی۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانت کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ انہیں جیل میں شامل تفتیش کیا گیا، عدالت کے روبرو کوئی شہادت نہیں آ سکی۔عدالت نے ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ آپ لوگوں نے بینکرز کو گواہ نہیں بنایا؟۔ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر فاروق باجوہ نے جواب دیا کہ انہیں گواہ نہیں بنایا، میں ریکارڈ سے ہٹ کر کوئی بات نہیں کروں گا، عدالت کے روبرو سارا کیس آ چکا ہے، بطور پراسکیوٹر قانون کے مطابق ہی بات کروں گا، یہ نہیں ہو گا کہ پراسکیوٹر کے طور پر صرف ان کی مخالفت کروں، ایف آئی اے نے جب یہ کیس کیا، اس وقت ڈائریکٹ انکوائری نہیں ہوئی، بطور پراسیکیوٹر ایسا نہیں کہ صرف ایسا بیان دوں جس سے انہیں نقصان ہو۔دوران سماعت ایف آئی اے کے وکیل نے جج کے استفسار پر بتایا کہ ملک مقصود کا انتقال ہوچکا ہے تاہم سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں ہوئی۔ ہم نے متعلقہ ادارے کو ملک مقصود کی موت کی تصدیق کے لیے خط بھی لکھ دیا ہے۔ ہم نے انٹرپول کو بھی لکھا ہے مگر کوئی مصدقہ اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔اس پر عدالت نے استفار کیا کہ آپ نے جب وارنٹ کی تعمیل کرائی تو تب کسی سے نہیں پوچھا کہ بندہ زندہ ہے یا نہیں؟۔ ایف آئی اے کے وکیل نے جواب دیا کہ اس پتے پر کرایہ دار رہائش پذیر ہیں۔عدالت کا کہنا تھا کہ آپ اپنی رپورٹ میں یہ بھی یہ لکھ سکتے تھے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم فوت ہوچکا ہے۔ عدالت ایک مردہ شحص کے خلاف کیسے کارروائی کرسکتی ہے؟ عدالت نے پراسکیوشن کو ملک مقصود کے انتقال کے حوالے سے رپورٹ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ہدایات کردی۔
اسلام آ باد وفاقی بیورو کریسی میں تقرر وتبادلے کئے گئے ہیں۔ حکومت نے پاکستان آڈٹ اینڈ اکا ئونٹس سروس کے...
اسلام آباد خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور جن کی سیاسی وابستگی پاکستان تحریک انصاف سے ہے اور...
اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے استعفی واپس لے لیا، پارٹی رہنمائوں نے...
کراچی جیو کے پروگرام ’’جرگہ‘‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی طلعت حسین نے کہا ہے کہ...
پشاور/کوہاٹ پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی نے بھرپور تیاری کے ساتھ دوبارہ اسلام آباد...
کوہاٹ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان سیاسی اختلافات...
اسلام آباد پاک روس بین الحکومتی کمیشن کانہایت اہم اجلاس کل 2؍دسمبرسے ماسکو میں شروع ہو رہا ہے جس کےلیے 11؍...
اسلام آباد اختلافی امور طے کرنے کے لئے مسلم لیگ-ن اور پیپلز پارٹی کی کمیٹیوں کے رابطے ہوگئے ہیں سفارشات...