پی ٹی آئی دور کے منصوبوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کے انکشاف پر تحقیقات شروع

12 جون ، 2022

لاہور (نیوزرپورٹر)محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے پی ٹی آئی دور کے منصوبوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف پر تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ کے گاؤں کیلئے کروڑوں روپے کا پل تعمیر کیا گیا، تونسہ میں سیوریج،پارکس، سٹریٹ لائٹس ،سکولز کی اپ گریڈیشن، فلٹریشن پلانٹس، سٹیڈیم کے اخراجات کے ساتھ ساتھ لاہور کے 3 بڑے میگا پراجیکٹس کے بارے میں بھی تحقیقات جاری ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے 4 سالہ دور کے ترقیاتی منصوبوں اور فنڈنگ پر تحقیقات شروع کی گئی ہیں ۔ہیلتھ انشورنس پروگرام، احساس پروگرام، لنگر خانے،پناہ گاہوں پر تحقیقات ہوں گی۔ تونسہ شریف کے ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز جاری کیے گئے تھے، تونسہ کیلئے کتنے فنڈز جاری ہوئے، کتنے خرچ ہوئے،ان پر بھی تحقیقات جاری ہیں۔