سابق خاتون اول کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثوں کا کیس بنتا ہے، ترجمان پنجاب حکومت

12 جون ، 2022

لاہور(جنرل رپورٹر،نیوزرپورٹر)ترجمان پنجاب حکومت عطااللہ تارڑنےکہاہےکہ سابق خاتون اول کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثوں کا کیس بنتا ہے، یہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا کہ خاتون اول اپنی ایک سہیلی کے ذریعے لوگوں سے ہیرے اکٹھے کر رہی ہیں اور آپ جو کرانا چاہیں وہ کرا لیں اورہمیں صرف ہیرے دیدیں ۔ یہ جو گھنائونا دھندا تھا یہ آمدن سے زیادہ کا کیس بنتا ہے ، یہ ایک کیس نہیں، مہنگی گھڑیاں، پینٹنگز ، ہیروں کے سلسلہ میں افریقہ سے وفود خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور ائیر پورٹ آتے تھے جنہیں پروٹوکول دیا جاتا تھا،وہ ہیرے جواہرات آ کر فرح گوگی کو جمع کراتے تھے اوربلیک منی کو وائٹ کرنے کے لئے کوشش کی گئی ،ان ہیروں کے کودبئی کی بلیک مارکٹ میں پانچ فیصد کم ڈالر ریٹ پربیچا جاتا اورحوالہ ہنڈی کے ذریعے وہ پیسہ منگوایا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے ذریعے اپنے بیگم کی دوست کے شوہر احسن جمیل گجر کو 32کروڑ روپے کی ٹیکس کی چھوٹ دی، یہ تو سیدھا سیدھا بے نامی کا کیس ہے، عمران نیازی نے اس کے عوض کتنے پیسے لئے ہوں گے یا گھر کا خرچہ چلوایا ہوگا ۔ عمرا ن خان کے6دن گزرگئےلیکن وہ واپس نہیں آئے،دوسروں کوچورچور،ڈاکوڈاکوکہنےوالاملکی تاریخ کاسب سےبڑاڈاکونکلا،اقوام متحدہ کے تحت عمران خان کی ذہنی حالت جانچنے کیلئے مختلف ممالک کے ذہنی امراض کے ماہرین کا بورڈ تشکیل دیاجائے، عمران خان جو باتیں کرتے ہیں وہ کوئی عام انسان نہیں کر سکتا،مخصوص اشیاء کے استعمال کے بعد ہی لوگ ایسی باتیں کرتے ہیں۔