حکومت جعلی مقدمے بنارہی ہے، حماد اظہر کا الزام

12 جون ، 2022

لاہور (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومتی لوگوں کیخلاف کیسز کے اہم گواہ انتقال کر رہے ہیں، اپنے ایک ویڈیو بیان میں حماد اظہر نے الزام عائد کیا کہ حکومت ہم پر جعلی مقدمےبنا رہی ہے، جلد اصل قانون اور اصل آئین اپنا راستہ لینے والا ہے،ان کا کہنا تھا کہ نہ ہم تھکنے والے ہیں، نہ ہی ڈرنے والے ہیں، حکومت کو معیشت تباہ کرنے کا جواب دینا ہو گا۔