انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی میں ایران کیخلاف ووٹنگ،پاکستان اور بھارت نے حصہ نہیں لیا

12 جون ، 2022

اسلام آباد (صالح ظافر)پاکستان اور بھارت نے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) میں ایران کے خلاف قرارداد پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا،دریں اثناء ایران نے اپنے جوہری مراکز میں سے ایک پر دو کیمرے بند کر دیے ہیں اور یہ اعلان کیا ہے کہ وہ تہران اور IAEA کے درمیان طے پانے والے تحفظ معاہدے سے ہٹ کر کام کر رہےتھے۔تہران نے یاد دہانی کرائی ہے کہ تحفظ معاہدے کے تحت کام کرنے والے اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے کے 80 فیصد سے زیادہ کیمرے کام کرتے رہیں گے۔ایران نے IAEA میں اپنے قائم مقام مندوب محمد رضا غیبی کی حیثیت سے قرارداد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک ’’مناسب اقدامات‘‘ کرے گا اور’’ایجنسی کے بارے میں اپنی پالیسی اور نقطہ نظر پر نظرثانی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔‘‘