بھارتی نیوز چینل پر اچانک نعت رسول ؐ چل پڑی

12 جون ، 2022

نئی دہلی(این این آئی )بھارتی نیوز چینل پر اچانک نعت رسول چل پڑی جس کا الزام پاکستانی ہیکرز پر لگایا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کر نے والی ایک ویڈیو کے مطابق بھارتی نیوز چینل پر بریکنگ نیوز کے دوران اچانک سکرین پر پاکستان کا جھنڈا نمودار ہوا اور پھر نعتِ رسول ﷺ چل پڑی ۔ سوشل میڈیا پر دعوی کیا جارہا ہے کہ پاکستانی ہیکرز نے بھارتی نیوز چینل ہیک کیا اور نعت رسول ﷺ چلائی۔