سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نےٹویٹر پر’’تلاش گمشدہ‘‘کا اشتہار جاری کر دیا

12 جون ، 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نےٹویٹرپر’’تلاش گمشدہ‘‘کا اشتہار جاری کر دیا،عثمان بزدار نے اشتہار میں لکھا کہ پنجاب کا وزیر خزانہ جس نے بجٹ تیار کر کے 13 جون کو اسمبلی میں پیش کرنا ہے اس کا نام ابھی تک فائنل نہیں کیا جا سکا،جس کو بھی اس بارے معلومات ہوں پنجاب اسمبلی سے رابطہ کرے۔