لاہور(سپیشل رپورٹر) بجٹ کا اعلان ہونے کے بعد یوٹیلٹی سٹوروں سے گھی اور کوکنگ آئل غائب ہوگیا ، باریک چینی سپلائی کرنے پر صارفین نے احتجاج کیا ہے۔ لاہور کے متعدد یوٹیلٹی سٹوروں سے سستا گھی اور کوکنگ آئل کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔ سٹوروں پر باریک چینی کی سپلائی ہورہی ہے جس پر صارفین نے شدید احتجاج کیا ہے اور کہا کہ پرائیوٹ سٹوروں پر موٹی چینی 90روپے کلو آسانی سے دستیاب ہے، باریک چینی زیادہ مقدار میں استعمال ہوتی ہے، یوٹیلٹی سٹورز کا عملہ شناختی کارڈ اور موبائل فون کی رجسٹریشن میں تاٰخیری حربے استعمال کررہا ہے ، صارفین نے کہا کہ سرکاری عملہ نئے نظام کو ناکام بنانا چاہتا ہے جس وجہ سے سامان فراہم نہیں کیا جارہا اور تیل اور کوکنگ آئل کی مصنوعی قلت پیدا کردی گئی ہے۔ زونل منیجر لاہور سید عمران گیلانی نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز پر تمام سٹاک کی فراہمی جاری ہے اور سامان کی کوئی قلت نہیں، شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔
لاہور قائم نولکھا پریسبیٹیرین چرچ آف پاکستان میں 32 ویں سالانہ جنرل اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں متفقہ طور پر...
لاہورلاہور ہائیکورٹ بار میں وکالت کے خواہشمند طلباء کیلئے 15 روزہ بار ووکیشنل کورس کا آغاز ہوگیا ،تقریب سے...
لاہورعازمین حج کے لئے حج تربیتی پروگراموں کا انعقاد تحصیل کی سطح پر 18 جنوری سے ہو گا۔ عازمین حج اپنے تربیتی...
لاہور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ حکومت فوڈ سیکورٹی کے ادارے بند کرنے کی...
لاہور عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے عارف چوہدری کو عوامی تحریک کا ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات...
لاہور انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں ہیلتھ کیئر مینجمنٹ میں گورننس لیڈرشپ کے چیلنجز کے موضوع پر سیمینار ہوا۔...
لاہور صوبائی وزیر قانون پنجاب ملک صہیب احمد بھرتھ کی دعوت پر چکوال بار ایسوسی ایشن کے سابق عہدیداروں نے لاہور...
لاہور داتا دربار کے علاقہ سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا نامعلوم شخص دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا ،جبکہ...