واپڈا کارکنوں کامطالبات کی منظوری کیلئے مظاہرہ

12 جون ، 2022

لاہور (نیوزرپورٹر) ملک بھر میں آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرزیونین سی بی اے کے زیراہتمام محکمہ بجلی واپڈا کے ہزاروں کارکنوں نے ریلیاں منعقد کرکے "یوم مطالبات" منایا ،لاہور میں پریس کلب کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا گیا ، اس موقعہ پر بزرگ مزدور راہنماء خورشیداحمد جنرل سیکرٹری نے کہا کہ حکومت کو اْن کے جائز مطالبات قومی ادارہ کی بہتر کارکردگی اور کارکنوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے تسلیم کرکے عمل کرانا چاہیے -